نیویارک (نیوز ڈیسک )ناسا کے پہلے 2 پائلٹ والے مشن پر خلاباز کی جانب سے چوری چھپے ایک سینڈوچ لے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینڈوچ اسپیس شٹل اور خلاباز کے لئے خطرہ بھی بن سکتا تھا۔50 سال قبل ناسا کے دو خلاباز مشن کمانڈر گس گریسم اور جان ینگ،جیمینی 3 نامی مشن پر گئے تھے۔2 افراد پر مشتمل یہ ناسا کا پہلا مشن تھا۔اس مشن پر جان ینگ چوری چھپے ایک سینڈوچ بھی لے گئے۔لیکن خلا میں سینڈوچ بکھرنے لگا جسے مشن کمانڈر نے فوری طور پر اپنے اسپیس سوٹ میں بند کردیا۔واضح رہے کہ خلابازوں کیلئے تیار کھانے پر خاص تہہ لگائی جاتی ہے جس سے وہ بکھرنے سے محفوظ رہتے ہیں۔اس سینڈوچ کو انڈیانا میں گریسم میموریل میوزیم میں رکھا گیا ہے۔