نئی دہلی(نیو ز ڈیسک )بلند و بالا اونچی عمارتیں اور دیدہ زیب پتھروں سے مزین شاندار گھر تو سبھی نے دیکھے ہوں گے، لیکن فنِ تعمیر کے ایسے انوکھے شاہکار شاید ہی کبھی کسی نے کبھی دیکھے ہوں۔ جی ہاں کچھ انوکھا کر دکھانے کی ایک بھارتی فلاحی تنظیم نے جو پلاسٹک کی بوتلوں سے عمارتیں تعمیر کر رہی ہے۔ پلاسٹک کی بوتلوں کو مٹی سے بھر کے ان سے بلاکس کا کام لیتے ہوئے ایسے شاندار گھر تعمیر کئے جا رہے ہیں، جو کسی صورت بھی عام گھروں سے کم نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رجحان سے ایک تو پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، تو وہیں دوسری جانب بے گھر لوگوں کوسر چھپانے کا ٹھکانا بھی ملے گا، یعنی ایک تیر سے دو شکار۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں