ایتھنز(نیوز ڈیسک )دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جوخطرناک کرتب کا مظاہرہ کر کے لوگوں کوحیران کر دیتے ہیں اور شہرت حاصل کر لیتے ہیں۔پولینڈ سے تعلق رکھنے والے خطروں کے کھلاڑیوں نے یونان کے ایک جزیرے پر موجود 200میٹر بلند پہاڑوں سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔منچلوں نے یہ کارنامہ رسیوں اور پیراشوٹ کی مدد سے سر انجام دیا اور اس دوران قلابازیاں کھانے کا بھی حیرت انگیز مظاہرہ کر کے وہاں موجود لوگوں کو خوب لطف اندوز کیا۔