جمعرات‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2025 

شادی کے بعد بیگم کو انتہائی خوش رکھنے کے خواہشمنددولہوں کے لیے تربیتی مرکز قائم

datetime 28  فروری‬‮  2015 |

برمنگھم (نیوز ڈیسک) شادی کے بعد جوڑوں میں تلخی اور مسائل پیدا ہوجانا معمول کی بات ہے مگر برطانیہ کے ایک ہوٹل نے اس مسئلے کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے اور جوڑوں کو خصوصی شادی کورس کروانا شروع کردیا ہے تاکہ ان کی زندگی مسائل سے محفوظ رہے۔وورسیسٹر وائٹ ہاﺅس ہوٹل کی طرف سے مختصر دورانیے کا کریش کورس متعارف کروایا گیا ہے جس میں ہونے والے دلہوں کو گھر کی صفائی ستھرائی، کپڑے استری کرنا، کھانا پکانا، بچوں کی دیکھ بھال کرنا اور شریک حیات کو خوش رکھنا سکھایا جاتا ہے۔ ہوٹل کے ماہر شیف اور دیگر عملہ عنقریب دولہا بننے والے لوگوں کو عملی تربیت دینے کے علاوہ شریک حیات کے ساتھ تلخی اور ناپسندیدہ صورتحال سے بچنے کے لئے گُر بھی سکھاتا ہے۔ ہوٹل کی منیجر ریچل مشیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس پروگرام کو ایک نیک کام سمجھ کر شروع کیا ہے تاکہ جوڑوں کو شادی کے بعد پرمسرت زندگی کے اصول میں مدد دے سکے



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…