اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ہمیشہ جوان رہنے کا بہترین نسخہ

datetime 28  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) انسان ہمیشہ سے طویل اور صحت مند جوانی کا راز جاننے کی کوشش میں رہا ہے اور خوش قسمتی سے قابل رشک صحت اور زندگی کیلئے شہرت رکھنے والے ایک قدیم بدھ راہب نے اس راز کو تحریری طور پر جدید دنیا کے انسان کیلئے محفوظ کر دیا تھا جو اب منظر عام پر آ چکا ہے۔بدھ مت کے ایک مشہور شاؤلین راہب کو چینی تاریخ میں ایک نامور دانشور کی حیثیت بھی حاصل ہے جبکہ وہ مارشل آرٹ میں بھی اعلیٰ ترین مہارت کا مالک تھا۔

اس راہب نے زندگی کو بھرپور صحت اور جوانی کے ساتھ گزارنے کیلئے کچھ نہایت سادہ اصول بیان کئے جو درجہ ذیل ہیں۔بہت زیادہ اور غیر ضروری سوچ بچار میں مت پڑیں کیونکہ اس میں آپ کی دماغی توانائی خرچ ہوتی ہے اور بڑھاپا قبل از وقت وارد ہو جاتا ہے۔فضول بات چیت مت کریں کیونکہ دنیا میں دو طرح کے لوگ پائے جاتے ہیں ایک وہ جو باتیں کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو کام کرتے ہیں۔ صحت اور جوانی کیلئے ضروری ہے کہ آپ باتیں کرنے کے بجائے کام کریں۔جب بھی کوئی کام کریں تو 40 منٹ کام کے بعد 10 منٹ کیلئے آرام کریں۔کسی بھی چیز کو مسلسل مت دیکھیں، یہ آپ کی بصارت کو تباہ کر دے گا۔جب آپ خوش ہوں تو اپنی خوشی کو قابو میں رکھیں کیونکہ بے قابو ہونے کی صورت میں آپ اپنے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچائیں گے۔بے جا پریشانی سے بچیں کیونکہ پریشانیاں آپ کے جگر اور آنتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔کھانا کھائیں تو پیٹ بھر کر نہ کھائیں بلکہ کچھ بھوک باقی ہو تو ہاتھ روک لیں۔اگر آپ اپنا کام اچھے طریقے سے مکمل کرنا چاہتے ہیں تو کبھی بھی جلدی نہ کریں بلکہ ذہنی سکون اور اطمینان کے ساتھ اور پریشانیوں کو جھٹک کر کام کریں۔اگر آپ صرف جسمانی ورزش کرتے ہیں اور ذہنی ورزش کی گونگ نہیں کرتے تو آپ اپنا توازن کھو بیٹھیں گے اور صبر کی نعمت سے محروم ہو جائیں گے۔ اگر آپ صرف ذہنی کسرت اور مراقبہ کرتے ہیں اور جسمانی ورزش نہیں کرتے تو ین اور یانگ کا توازن بگڑ جائے گا اور آپ کا ذہنی سکون برباد ہو جائے گا۔شاؤلین کی آپ کو نصیحت ہے کہ جسم اور ذہن دونوں پر توجہ دیں تاکہ آپ ین اور یانگ توانائیوں کا توازن قائم رکھ سکیں اور یہی اصل میں لمبی اور بھرپور جوانی کا راز ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…