انقرہ(نیوز ڈیسک) ترکی کی پارلیمنٹ میں قانون پر بحث کے دوران ارکان گتھم گتھا ہوگئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔رپورٹ کے مطابق ترک پارلیمنٹ میں گزشتہ ایک ہفتے سے پولیس کے اختیارات میں اضافے سے متعلق قانون پر بحث جاری ہے، اجلاس کی طوالت اور تند و تیز بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن ارکان صبر کا دامن کھو بیٹھے اور آپس میں گتھم گتھا ہوکر ایک دوسرے کی لاتوں، گھونسوں اور تھپڑوں سے تواضع شروع کردی۔ صورت حال یہاں تک خراب ہوگئی کہ حزب اختلاف کے ارکان نے ڈپٹی اسپیکر کا گھیراو¿ کر لیا۔ ایوان میں گرما گرمی پر جہاں کئی ارکان زخمی ہوئے وہیں کچھ کی حالت بھی بگڑ گئی اور انہیں طبی امداد دینے کے لیے ڈاکٹروں کو ہنگامی طور پر پارلیمنٹ میں بلانا پڑا۔واضح رہے کہ ترکی کی پارلیمنٹ میں پولیس کے اختیارات میں اضافے سے متعلق قانون پر حکمران جماعت اور حزب اختلاف کے درمیان ایک ہفتے میں 3 مرتبہ جھڑپیں ہوچکی ہیں۔
تر کی کی پار لیمنٹ بھیڑ بکریوں کا مظاہر ہ کرنے لگی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
میٹرک کے طلبا کیلئے بڑی خوشخبری
-
این سی سی آئی اے افسران کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی















































