لندن(نیوز ڈیسک) ایک جاپانی الیکٹرنکس کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے بلیو ٹوتھ سے چلنے والا سمارٹ بلب متعارف کروایا ہے ۔ عام بلب کے مقابلے میں یہ بلب زیادہ چلے گا۔ سیکورٹی موڈ کے ذریعے جب گھر والے گھر نہیں ہوں گے تو ٹائمنگز سیٹ کر کے کسی بھی وقت اسے روشن کیا جا سکتا ہے تا کہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ جیسے گھروالے گھر میں موجود ہیں۔ یہ بلب ڈسکو لائٹ میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ کال موصول ہونے کی صورت میں سمارٹ جلے بجھے گا جو اس کی صور میں مدد گار ہو گا جب صارفین فون کہیں رکھ کر بھول گیا ہو گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں