یورپ کے ملک پرتگال کا بین الاقوامی ائیر پورٹ دنیا کا انوکھا ہوائی اڈہ ہے جس کا رن وے ایک پل پر بنایا ہوا ہے ۔ 1964ء میں جب اس ائیر پورٹ کا افتتاح ہوا تو اس کے دو ر میں رن وے صرف 1.6کلومیٹر لمبے تھے۔ جغرافیائی حالات کی وجہ سے ماہر سے ماہر پائلٹ کو بھی جہاز اتارنے میں کافی دشواری ہوتی تھی اس ائیر پورٹ کے ایک طرف پہاڑی اور دوسری طرف سمندر ہے۔ 1977ء میں بارش کے دوران جب ایک بوئنگ طیارے کو اتارنے کی کوشش کی گئی تو وہ پھسل کر 200فیٹ گہری کھائی میں جا گرا ‘اس میں 131افراد لقمہ اجل ہوئے۔ اس کے بعد رن وے کی لمبائی بڑھانے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ آخر کار کنکریٹ کے 180ستون کھڑے کر کے اس پر ایک پل بناتے ہوئے اس کو پرانے رن وے سے جوڑ دیا گیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں