نیویارک(نیوز ڈیسک)یوں تو بچے والدین کی ڈانٹ سن کرخوفزدہ ہو جاتے ہیں لیکن اس ننھے میاں کے خوف کی وجہ ڈانٹ ہر گز نہیں بلکہ ابا حضور کے خطرناک خراٹے ہیں۔ ڈیڈی کے زور داراور خطر ناک خراٹوں کو سن کر اس ڈھائی ماہ کے بچے کا رات کا نہ صرف سکون بر باد ہو گیا ہے بلکہ اوسان بھی خطا ہو گئے ہیں۔ ننھے میاں کے کان میں جب ابا کی خراٹوں کی آواز آتی ہے تو ڈر سے اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہے اور جب خراٹے کی آواز رکتی ہے تو اس کے حواس بحال ہوتے ہیں۔کیوں اُڑ گئے نہ آپ کے بھی ہوش!