جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پیاز کاٹنے کے دوران نکلنے والے آنسوؤں کا حل

datetime 18  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: پیاز کاٹتے وقت نہ صرف کاٹنے والے کے آنسو نکل آتے ہیں بلکہ ارد گرد بیٹھے لوگ  بھی اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے اکثر لوگ اس وقت خواتین سے ناراضگی کا بھی اظہار کرتے ہیں لیکن اب خواتین خوش ہوجائیں کیونکہ ان کی اس مشکل کا حل نکال لیا گیا ہے۔

انسان کی یہ اہم خاصیت ہے کہ وہ کسی بھی مشکل کا حل نکالنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے اور جب تک حل نکل نہ آئے وہ پیچھے نہیں ہٹتا اسی لیے پیاز کو کاٹتے وقت آنکھوں سے نکل آنے والے آنسوؤں سے اکثر لوگ بالخصوص خواتین تنگ رہتی ہیں اور بہت سے ماہرین اور سائنس دان اس کا حل نکالنے کی کوششوں میں مصروف تھے لیکن اب بریڈ فورڈ شائر کے رہائشی برطانوی کسان الیسٹر فنڈلے نے 20 سال کی مشقت اور تحقیق کے بعد بالآخر اس کا حل نکال ہی لیا جس میں وہ ایک ایسی پیاز اگانے میں کامیاب ہوگیا جسے کاٹتے وقت آنکھوں میں مرچیں نہیں لگیں گی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب اس پیاز کو کاٹا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والے انزائم سے کیمیکل ری ایکشن ہوتا ہے جس سے آنکھوں میں خارش ہوتی ہے اور پھر  آنکھوں میں موجود لیکی مال گلینڈز سرگرم ہو کر آنسوؤں کا باعث بنتے ہیں جبکہ پیاز کی اس نئی قسم سے انزائم نہیں نکلتے اور اس کے ذائقے میں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ ایسی پیاز تیار کرنے کی کوشش نیوزی لینڈ کے سائنس دان بھی کر رہے ہیں اورنیوزی لینڈ کراپ اینڈ فوڈ ریسرچ  کے سربراہ ڈاکٹر کولن ایڈے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پیازکو مارکیٹ میں لانے میں 2 سے 3 سال لگ جائیں گے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…