پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ کا سخت نوٹس

datetime 21  اپریل‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)ملک میں غیر قانونی ادویات کی آن لائن فروخت اور تشہیر پر ڈریپ نے سخت نوٹس لے لیا۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیر قانونی فروخت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو متعلقہ ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کر دی ہے۔اس درخواست میں ڈریپ کی جانب سے ادویات فروخت کرنے والے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ڈریپ کے مطابق بھارت اور ایران سے اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کی فروخت کو عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔حکام نے سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر نسخے کے بغیر ادویات کی تشہیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنسی صحت، وزن میں کمی اور ذہنی امراض کی ادویات کی آن لائن فروخت غیر قانونی ہے۔ادارے نے کہاکہ سوشل میڈیا اشتہارات لوگوں کو خود علاج کی طرف مائل کر رہے ہیں جبکہ بغیر اجازت ادویات کی تشہیر اور فروخت ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ڈریپ کے مطابق غیر معیاری ادویات سنگین مضر اثرات اور جان لیوا پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہیں۔

ڈریپ حکام نے اشتہارات کے لیے پیشگی منظوری لازمی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے، ادویات کی ضبطی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید برآں ڈریپ نے پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے تعاون سے غیر قانونی ادویات کے اشتہارات فوری طور پر ہٹائے جائیں، جبکہ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر مصدقہ آن لائن ذرائع سے ادویات خریدنے سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…