اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ملک میں نئے ایچ آئی وی کیسز میں تشویشناک اضافہ، وائرس منتقلی کی اہم وجوہات سامنے آگئیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں ایچ آئی وی کے نئے کیسز میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔2024 کے پہلے 9 ماہ میں ایچ آئی وی کے9 ہزار 713 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں ماہانہ اوسطاً 1ہزار 79 افراد ایچ آئی وی کا شکار ہونے لگے ہیں۔حکام وفاقی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ 2024 کے12مہینوں میں ایچ آئی وی کے 12ہزار 950 کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے جبکہ پچھلے سال ایچ آئی وی کے 12ہزار 731 کیسز سامنے آئے تھے۔

وفاقی وزارت صحت حکام کے مطابق اب تک کے ایچ آئی وی کیسز میں مرد 69.4 فیصد، خواتین 20.5 فیصد ہیں ، اب تک کیایچ ا?ئی وی کیسز میں خواجہ سرا 4.1، اوربچے6 فیصد ہیں۔ اس سال پنجاب میں سب سے زیادہ 5 ہزار 691 ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے، سندھ 2 ہزار 383، خیبرپختونخوا میں 926 اور بلوچستان میں 329 ایچ آئی وی کیسز ریکارڈ کیے گئے۔اسلام آباد میں 9 مہینوں میں 378 اور آزاد کشمیر میں ایچ آئی وی کے 10 کیس رپورٹ ہوئے۔ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ماہرین اور حکام نے وارننگ دی ہے کہ ہائی رسک گروپس سے ایچ آئی وی عام آبادی میں منتقل ہو رہا ہے جس کی اہم وجوہات کم آگہی، غیرمحفوظ جنسی تعلقات اور صحت کی سہولیات میں حفاظتی اقدامات کی کمی ہیں۔



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…