منگل‬‮ ، 28 جنوری‬‮ 2025 

ڈریپ نے ذیابطیس اور جان بچانے والی 8 ادویات پر پابندی عائد کردی

datetime 3  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈریپ نے ذیابطیس اور جان بچانے والی 8 ادویات پر پابندی عائد کردی، جعلی ادویات کا معیار، افادیت غیر واضح ،علاج متاثر ہو سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں کریک ڈاون جاری ہے، کریک ڈان میں ذیابطیس اور جان بچانے والی 8 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں۔ڈریپ نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے 8 بیچز کی فروخت و استعمال پرپابندی عائد کردی اور بتایا کہ سنٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب کراچی نے ادویات بیچز کو غیر معیاری قرار دیا ہے۔

ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ پنجاب نے ادویات بیچز پر پابندی کی سفارش کی، کوالٹی کنٹرول بورڈ کوئٹہ نے ادویات کے بیچز پر پابندی کی سفارش کی۔ادویات کراچی، لاہور، فیصل آباد، ہری پور کی کمپنیز کی تیارکردہ ہیں، شوگر کی ٹیبلٹ ایمپلیمیٹ ایکس آر کا بیچ 39224 اور اینٹی بائیوٹک انجکشن ایسانیکس کا بیچ آئی اے 702 غیر معیاری ہے۔اس کے علاوہ معروف برانڈ زیسول ڈرپ کا بیچ 2408207 ، انجکشن سازی کے سٹیرائل واٹر کا بیچ ڈبلیو آئی 893 ، بیکٹیریل انفیکشن دوا فلیگینیس سسپنشن کا بیچ 0362 اور اینٹی الرجک ڈیسورا سیرپ بیچ ایس 23236 کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

وٹامن بی 12 کا کیانوکو انفیوژن کا بیچ 6609 اور وٹامن بی 12 کا انفیوژن کیانوکو سپر کا بیچ 6403 ملاوٹ شدہ ہے، جعلی ادویات کا معیار، افادیت غیر واضح اور علاج متاثر ہو سکتا ہے۔ڈریپ نے ہدایت کی جعلی، غیر معیاری ادویات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں اور غیر معیاری ،جعلی میڈیسن سپلائی چین کی مکمل تحقیقات کی جائیں، مارکیٹس سے جعلی، غیر معیاری ادویات کے بیچز ضبط کئے جائیں ساتھ ہی ملک بھر کی مارکیٹس سے جعلی ، غیر معیاری ادویات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…