جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ویکسین مخالفین یواے ای میں کووِڈ انسدادمہم کو پٹڑی سے اتارسکتے ہیں،ماہرینِ صحت

datetime 11  اگست‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ ویکیسن کے مخالفین کووڈ19کے خلاف جنگ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور دوسروں کی

زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ویکسین مخالف تحریک حالیہ برسوں میں ایک بڑھتا ہوا خطرہ بن گئی ہے۔اس میں ایک بڑاکردار 1998 میں ایک وسیع پیمانے پر مسترد شدہ اسٹڈی کی اشاعت کا ہے۔اس میں خسرہ،کن پیڑے، خسرہ کاذب (روبیلا وائرس سے پھیلنے والا)اور آٹزم ایسے امراض کو ویکسین سے جوڑا گیا تھا۔یواے ای میں ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق بعض لوگوں کے تحفظات حکومت کی ویکسین لگانے کی مہم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔دبئی کے برجیل اسپتال میں ماہر کلینیکل پیتھالوجسٹ ڈاکٹر گنجن مہاجن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویکسین کے ممکنہ ضمنی اثرات کے بارے میں گردش کرنے والی غلط اور قیاس آرائی پر مبنی معلومات کواس صورت حال کا ذمہ دار قرار دیا ۔ڈاکٹر مہاجن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ کسی شخص کی ناگہانی موت کو اس حقیقت سے جوڑتے ہیں کہ اس کو حال ہی میں کووڈ19 کی ویکسین لگائی گئی تھی۔بعض والدین بہت سے طبی خطرات جیسے آٹزم کو ویکسین لگوانے کے ممکنہ نتائج کے طور پر بھی پیش کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ویکسین نوزائیدہ بچوں کے مدافعتی نظام کو مغلوب کردیتی ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…