بیجنگ(این این آئی)چینی کمپنی سائنو ویک کی کووڈ ویکسین کا بوسٹر ڈوز وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی تعداد میں نمایاں حد تک اضافہ کردیتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتائی گئی جس کے لیے ایک نئی تحقیق کے ڈیٹا کا حوالہ دیا گیا۔اس تحقیق میں معمر افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک ک استعمال کے 8 ماہ بعد بوسٹر ڈوز دیا گیا، جس سے ان میں وائرس کو ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز میں نمایاں حد تک اضافہ ہوا۔کمپنی نے بتایا کہ تحقیق سے پالیسی سازوں کو بزرگ افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کے وقت کی منصوبہ بندی اور حکمت عملیوں کو تشکیل دینے میں مدد مل سکے گی۔اس نئی تحقیق کے کلینکل ٹرائل کے پہلے مرحلے میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 303 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا تھا۔تحقیق کے مطابق معمر افراد میں سائنو ویک ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرنے کے 6 ماہ بعد وائرس ناکارہ بنانے والی اینٹی باڈیز کی سطح میں نمایاں کمی آئی۔
سائنو ویک ویکسین کی تیسری خوراک اینٹی باڈیز میں نمایاں اضافہ کرتی ہے، تحقیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)
-
گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع؟ محکمہ تعلیم کا اہم بیان
-
معروف ماڈل و اداکارہ اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس کی تحقیقات جاری
-
ایران نے چین تک تیل پہنچانے کے لیے نیا راستہ منتخب کر لیا
-
پاکستان میں سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ سونے کی نئی قیمت کیا ہوگئی؟
-
لاہور: نشہ آور جوس پلاکر اسٹیج اداکارہ کے ساتھ جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج
-
سیوریج کیلئے کھدائی کے دوران مزدوروں کو سونا مل گیا
-
گوجرانوالہ: نابالغ بھانجی کو متعدد بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ماموں پولیس مقابلے میں ہلاک
-
یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
لاہور ،بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ ملزم نے پڑوسی کو گردن کاٹ کر ہلاک کر دیا
-
پرائمری تک تعلیم کا نظام تبدیل!حکومت کا بڑا فیصلہ
-
دیمک سے لکڑی بچانے کے گھریلو طریقے، یہ آسان نسخے آزمائیں
-
سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر،حکومت نے جی پی فنڈ پر منافع کی نئی شرح کا اعلان کردیا
-
بیوی کا شوہر پر تشدد؛ کیا خاتون کوئی کمانڈو ہے؟ جج، عدالت میں قہقہے



















































