ڈاکٹرعطاالرحمن نے پاکستان میں کرونا کی نئی قسم کی موجودگی کاامکان ظاہرکردیا

2  جولائی  2021

کراچی (این این آئی)کرونا ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں قوی امکان ہے کہ کرونا وائرس کا نیا ڈیلٹا ویرینٹ پہنچ چکا ہو ،تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بہت ممکن ہے کہ یورپ سے

کرونا کا نیا ڈیلٹا ویرینٹ پاکستان پہنچ چکا ہو۔ برطانیہ اور بھارت میں یہ ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کرونا وائرس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سب سے زیادہ مہلک قسم جلدی چھاجاتی ہے تاہم ابھی تک پاکستان میں الفا ویرینٹ رہا۔ڈاکٹرعطا الرحمن نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں کرونا وائرس کے ویرینٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے علاوہ ڈیلٹا پلس ،ایپسلون ویرینٹ سمیت کئی دیگر ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ ابھی ڈیلٹا اور ڈیلٹا پلس ویرینٹ خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ ڈاکٹرعطا الرحمن نے کہاکہ کرونا ویکسین ایک حد تک ان ویرینٹ سے بچاتی ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ زیادہ بہتر ویکسین تیار کی جائے۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وائرس کی مزید لہر آسکتی ہے اور اس سے نبٹنا اہم ہوگا۔ حکومت روزانہ کی بنیاد پر کرونا کے پھیلائو کے عمل کی نگرانی کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…