جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح کمی، اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار229 ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد8 لاکھ93ہزار461 ہوگئی ہے جبکہ 8لاکھ 10 ہزار143افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے

زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 102 اموات ہوئیں جن میں سے 50 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 70 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار229 ہے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد8 لاکھ93ہزار461 ہوگئی ہے جبکہ 8لاکھ 10 ہزار143افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 70 فیصد,لاہور میں 52 فیصد,پشاور میں 38 فیصد اور بہاولپور میں 42 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 41 فیصد،صوابی میں 47 فیصد،گوجرانوالہ میں 49 فیصد اور ملتان میں 55 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 51 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 17 ہزار 123, پنجاب میں 20 ہزار 272, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 693, اسلام آباد میں 3 ہزار 897, بلوچستان میں 1 ہزار 377,گلگت بلتستان میں 298, آزاد کشمیر میں 868 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 143 ہو چکی ہے۔ بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 540 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 229 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے

متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 18 ہزار 547, بلوچستان میں 24 ہزار 318, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 454، اسلام آباد میں 80 ہزار 10, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 28 ہزار 561، پنجاب میں 3 لاکھ 32 ہزار اور سندھ میں 3 لاکھ 4 ہزار 571 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 20 ہزار 79 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 869 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے

جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 9 ہزار 704 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 51 مریض ہسپتالوں میں اور 13 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 875 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، اسلام آباد میں کل 741 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال

میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 270 اموات، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 523 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے ۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 26 لاکھ 54 ہزار 997 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 4 ہزار 870 مریض زیر علاج ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…