پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کا قہر جاری 24گھنٹوں کے دوران وائرس سے 24افراد نشانہ بننے ۔کورونا وائرس سے مزید 413 افراد متاثر ہوئے صوبے میں ایک دن میں 6 ہزار 602 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ۔محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں 24افراد کورونا وائرس کی
وجہ سے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ پشاور میں 8،مردان میں2،سوات اور بنوں میں3،کوہاٹ میں 2، دیر ،صوابی اور ہنگو میں ایک ایک نشانہ بننے۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1037 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ صوبے میں کورونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 706 ہوگئی۔ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 413 افراد متاثر ہوئے۔ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 392 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا وائرس سے 24 افراد انتقال کرگئے۔ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3668 ہوگئی۔ خیبرپختونخوا میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 18 رہ گئی۔ صوبے میں ایک دن میں 6 ہزار 602 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پشاور میں 171، مردان میں 43، سوات میں 28 اور ہری پور میں 25 نئے مریض سامنے آئے