لندن (پی این پی) برطانوی محققین نے اپنی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ پروسس شدہ گوشت کا زیادہ استعمال خون میں میٹا بولائٹس کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے جو دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ برطانوی تحقیق کاروں نے برگر کھانے والے 20 ہزار لوگوں کا
مشاہدہ کیا، جس سے پتہ چلا کہ پروسسڈ گوشت سے دل کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں جب کہ عام طور پر بھی سرخ گوشت دل کی صحت اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ طبی ماہرین نے سرخ گوشت میں بھیڑ، بچھڑے، ہرن اور گائے کے گوشت کو شامل کیا ہے۔