جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

یکم اگست تک بھارت میں کرونا کی وجہ سے 10لاکھ اموات کی پیشن گوئی

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں کرونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہےدن بدن مریضوں اور اموات کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوتا جارہا ہے ، برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں موجودہ کرونا کی صورتحال کے پیش نظر یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ اموات کی بڑھتی تعداد آنے والے دنوں میں مزید تشویشناک شکل اختیار کر جائے گی ۔

چوبیس گھنٹے کے دوران 4 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ برطانوی جریدے کے مطابق مودی کی توجہ وبا کو کنٹرول کرنے کی بجائے ٹویٹر پر خود کو تنقید سے بچانے پر ہے۔ برطانوی جریدے نے اپنے جرنل میں لکھا کہ ایسے مشکل وقت میں مودی کی خود پر تنقید اور بحث دبانے کی کوشش معافی کے لائق نہیں ہے۔ آرٹیکل کے مطابق بھارت میں یکم اگست تک ہلاکتوں کی تعداد دس لاکھ تک جا سکتی ہے۔ ادھر ایک ہی روز چار ہزار 133 افراد دم توڑ گئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔بنگلور کورونا کیسز میں تمام شہروں سے آگے نکل گیا جہاں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیسز کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے جس کی وجہ آکسیجن کی کمی، ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہے۔ تامل ناڈو ریاست میں لاک ڈاون کے باوجود جمعے کو 26 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…