جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

گڑ کا یہ چھوٹا سا ٹکڑا انتہائی طاقتور ہے ، خون کی کمی دنوں میں پوری ہو جائے گی

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) خون کے سرخ سیل کم ہوں یا خون بنتا ہی نہ ہو ، گڑ سےخون کی صفائی کا انتہائی آسان سا علا ج ویسے فوائد جاننے سے پہلے جان لیں کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے چینی کا متبادل نہیں، یہ کچھ بہتر تو ہوسکتی ہے مگر اس مریض اس کااستعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں تو اچھا ہے۔ویسے یہ جسمانی دفاعی نظام کے بہتر کرنے، معدے کی

گرمی دور کرنے ، موسم اسلام آباد میں فارن گریجوہیٹس ڈاکٹرز کی گرفتاری ، مختلف مکاتب فکر کی جانب سے مذمتنزلہ زکام اور کھانسی کے خلاف مفید اور بھی متعدد فوائد پہنچانے والی سوغات ہے۔قبض کی روک تھام؛گڑ نظام ہاضمہ کےانزائمے یا خامرے متحرک کرکے آنتوں کے نظام کو حرکت میں لاتا ہے، جس کے نتیجے میں قبض کے شکار افراد کو اس عارضے سے نجات یا اس سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔جگر کی صفائی؛گڑ نقصان دہ زہریلے مواد کو جسم سے خارج کرکے جگر کو صاف رکھنے میں مدد دیتا ہے، اپنے جسم کو زہریلے مواد سے بچانا چاہتے ہیں تو گڑ کی تھوڑی مقدار کو چبالیں۔فلو کی علامات سے نجات؛موسمی نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ کے خلاف لڑنے میں بھی گڑ مدد کرتا ہے، بس آپ گڑ کو گرم پانی میں ملائیں اور پی لیں، یا چائے میں چینی کی جگہ اسے استعمال کریں۔خون کی صفائی؛گڑ کا ایک سب سے بڑا فائدہ خون کو صاف کرنا ہے، جب اسے اعتدال میں رہ کر کھانا معمول بنالیا جائے تو یہ خون کی صفائی کرکے جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرے؛یہ میٹھی سوغات متعدد اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر اجزاءجیسے زنک اور سیلینیم سے بھرپور ہوتی ہے، Mgid BRAINBERRIES What Are The Most Delicious Foods Out There? LEARN MORE→ جو کہ جسم میں گردش کرنے والے مضر مواد کی روک تھام کرتے ہیں جبکہ انفیکشن کے خلاف مزاحمت بڑھاتے ہیں۔خون کی کمی دور کرے؛ اگر کسی شخص کو خون کی کمی یا اینیما کا مرض لاحق ہو تو اس کی بنیادی وجہ خون کے سرخ خلیات میں

ہیموگلوبن کی کمی ہوتی ہے، یہ جز جسم کے مختلف حصوں میں آکسیجن پہنچانے کا کام کرتا ہے، گڑ کھانے کی عادت خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھانے میں بھی مدد دیتی ہے، اسی طرح یہ آئرن سے بھرپور سوغات بھیہے جو کہ خون کے سرخ خلیات کی سطح معمول پر رکھنے میں مدد دینے والا جز ہے، خصوصاً حاملہ خواتین کے لیے گڑ کافی فائدہ مند ہے۔ خون کے سرخ سیل کم ہوں یا خون بنتا ہی نہ ہو ، گڑ سےخون کی صفائی کا انتہائی آسان سا علا جمعدے کی گرمی دور کرے؛گڑ کھانے کی

عادت جسم کے معمول کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں بھی مدد دیتی ہے، جس سے معدے کی گرمی کے عارضے سے بھی نجات ملتی ہے۔ ماہرین معدے کی گرمی کے شکار افراد کو گرمیوں کے دوران گڑ کے شربت کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں۔بلڈ پریشر کنٹرول کرے؛گڑ میں پوٹاشیم اور سوڈیم جیسے اجزا بھی موجود ہیں جو کہ جسم میں ایسڈ لیول کو مستحکم رکھنے مےں اہم کردار ادا کرتے ہیں، جس سے بلڈ پریشر معمول پر رہتا ہے۔ نظام تنفس کے مسائل سے بچائے؛گڑ کو کھانا معمول بنانے

سے نظام تنفس کے مختلف عوارض جیسے دمہ وغیرہ کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔جسمانی وزن میں کمی؛گڑ کھانے کی عادت جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد دینے کے لیے بھی موثر ہے، جس کی وجہ اس میں پوٹاشیم کی موجودگی ہے جو کہ مسلز بنانے اور میٹابولزم کو بہتر کرنے کے ساتھ الیکٹرولائٹس کا توازن برقرار رکھتا ہے۔ اسی طرح یہ جسم میں کسی جگہ پانی جمع ہونے کے مسئلے کو بھی کم کرتا ہے جس سے جسمانی وزن کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے ۔توانائی بڑھائے؛گڑ میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور یہ توانائی کافی دیر تک برقرار رہتی ہے، اسی طرح گڑ کھانے سے بلڈشوگر کی سطح فوری طور پر نہیں بڑھتی جبکہ یہ میٹھی سوغات جسمانی تھکاوٹ اور کمزوری کو بھی دور کرتی ہےـ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…