اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں کرونا وباء کی تباہ کاریاں ،ایک ہی دن میں 140افراد جاں بحق ، ہزاروں نے مریض رپورٹ

datetime 7  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 140 اموات ہوئیں جن میں سے 58 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 298 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 65 فیصد,لاہور میں 64 فیصد,اسلام آباد میں 45 فیصد اور گوجرانولہ میں 69 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 64 فیصد،صوابی میں 67 فیصد،گوجرانوالہ میں 58 فیصد اور ملتان میں 59 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 821, پنجاب میں 17 ہزار 599, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 486, اسلام آباد میں 3 ہزار 836, بلوچستان میں 1 ہزار 192,گلگت بلتستان میں 308, آزاد کشمیر میں 604 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 47 ہزار 755 ہو چکی ہے۔ بلوچستان آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 653 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 660, بلوچستان میں 23 ہزار 16, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358، اسلام آباد میں 77 ہزار 414,

خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 23 ہزار 520، پنجاب میں 3 لاکھ 14 ہزار 517 اور سندھ میں 2 لاکھ 89 ہزار 646 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 677 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 698 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 8 ہزار 891 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے

دوران 67 مریض ہسپتالوں میں اور 15 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 537 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 702 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے

جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 243 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 499 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 21 لاکھ 1 ہزار 832 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 638 ہسپتالوں میں 5 ہزار 678 مریض زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…