جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

پپیتا کھانے کے ایسے فائدے جنہیں جان کر  آپ آج سے ہی پپیتا کھانا شروع کر دیں گے

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پھل اپنے اندر منفرد خصوصیات سمیٹے ہوئے ہے ان ہی پھلوں میں پپیتے کو ایک اہم مقام حاصل ہے جواپنی دیگرخوبیوں کے ساتھ انسانی جلد کو دلکش بنانے اور بالوں کو چمکداربنانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔پپیتے میں وٹامن اے اورپاپین انزائم پائے جاتے ہیں جوجلد کے مردہ خلیوں کودوبارہ سرگرم کردیتے ہیں جس سے جلد تازہ اورچمکدارلگنے لگتی ہے جب کہ

یہ جلد کو خشک ہونے سے بھی بچاتا ہے۔ جلد کی تازگی کے لیے پپیتے کے ماسک کا استعمال کیا جائے اس کے لیے آدھے پپیے کا اچھی طرح پیسٹ بنا لیں اور اس میں 3 چمچے شہد مکس کر لیں، اب اس ماسک کو اپنے چہرے اور گردن پر لگائیں اور 20 منٹ تک لگا رہنے کے بعد اسے ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ایک کچے پپیتے کے بیج نکال کراس کا پیسٹ بنالیں اورپھراس میں آدھا کپ دہی ملا دیں، اس آمیزے کو 30 منٹ تک بالوں میں لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں، کچھ ہی دنوں میں آپ کو خشکی سے نجات مل جائے گی۔نیچرل کنڈیشنر: پپتیا منرلز،انزائم اور وٹامنز سے بھرپور پھل ہے اس لیے یہ نیچرل کنڈیشنر کا کام کرتا ہے جس سے بال نرم اور ملائم بن جاتے ہیں۔ پپیتا، کیلا، دہی اور ناریل کے تیل کو بلینڈ کرلیں اور ایک گاڑھا پیسٹ بنا لیں اور گیلے بالوں میں لگا کر آدھے گھنٹے تک بالوں کے گرد تولیہ باندھ لیں پھر ہلکے گرم پانی سے دھولیں۔دماغی امراض میں پپیتے کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے،سینے اور پھیپھڑوں کے امراض میں پپیتا کھانا شافی علاج ہے،پپیتا بدن کو فربہ کرتا ہے اور پیشاب آور پھل ہےجگر ،تلی اور معدے کے مریضوں کو یہ پھل ضرور کھانا چاہیے،پپیتا ہڈیوں اور دانتوں کے لئے بھی مفید ہے،وٹامن اے کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے پپیتا بالوں اور جلد میں نکھار پیدا کرتا ہے،پپیتا نظام انہظام اور پیٹ کے امراض سے محفوظ رکھتا ہے،پپیتا کھانے والے افراد قبض سے محفوظ رہتے ہیں،پپیتے کی جڑیں بواسیر کے مریضوں کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہیں،پپیتے کے پتوں کا رس ڈینگی بخار میں لینا فائدہ مند ہوتا ہے،پپیتا کھانے سے پیٹ کے کرم ہلاک ہو جاتے ہیں،پپیتا میں شہد ملا کر کھانے سے آنتوں کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے،پپیتا عمر میں اضافہ کا مؤجب بنتا ہے،ورم یا سوجن ہو جانے کی صورت میں پپیتے کے پتے نیم گرم کر کے متاثرہ حصے پر باندھ دیے جائیں تو ورم اور سوجن اتر جائے گی، پپیتا کے درخت سے حاصل ہونے والا دودھ داد کے مقام پر لگانے سے یہ مرض دور ہو جاتا ہے اور نشان بھی نہیں پڑتا،پپیتا کھانے سے بینائی تیز ہو جاتی ہے، پپیتا بیٹا کیروٹین سے بھر پور پھل ہے اس لیے یہ دمہ کے مریضوں کے لئے بھی مفید پھل ہے،پپیتا دل کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے،پپیتا عورتوں کو چھاتی کے کینسر سے محفوظ رکھتا ہے، پپیتا کھانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں،پپیتا جسم میں بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو ختم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…