ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران اسماعیل تم تو میڑک پاس ہو اگر گریجویشن کی شرط لگ جائے تو تم کو کوئی چپڑاسی کی نوکری بھی نہیں دے گا،گورنر سندھ پر شدید تنقید

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ  گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دماغ وسیم اختر کیساتھ کوکین لگاتے لگاتے ماؤف ہوچکا ہے، انہیں دوپہر کی بات شام میں یاد نہیں رہتی،پی ایس پی کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر یاسر، انجینیر عثمان، فرحان انصاری، عظیم میمن اور آصف خٹک نے پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دماغ وسیم اختر کیساتھ کوکین لگاتے

لگاتے ماؤف ہوچکا ہے، انہیں دوپہر کی بات شام میں یاد نہیں رہتی، اب جس گھر میں انہوں نے مصطفٰی کمال کی تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے منتیں کی تھی، اسکا پتہ وہ خود بتائیں گے یا ہم بتائیں۔ جو جھوٹا ثابت ہو وہ اپنی پارٹی بند کرئے۔عمران اسماعیل تم تو میڑک پاس ہو اگر گریجویشن کی شرط لگ جائے تو تمکو کوئی چپڑاسی کی نوکری بھی نہیں دیگا۔ سید مصطفٰی کمال کیخلاف بلدیہ میں بینرز لگوانے والے علی زیدی دوبئی میں سید مصطفیٰ کمال سے ملنے  کے لیے ہر کسی کی منتیں کرتا تھا، تب بلدیہ فیکٹری یاد نہیں تھی۔ یہی حادثاتی وزیر جب ٹویٹر پر کراچی کی صفائی کررہے تھے تو مصطفیٰ کمال کی منتیں کررہے تھے کہ انکا ساتھ دیں، کیا اسوقت علی زیدی کو یاد نہیں تھا کہ مصطفیٰ کمال سے بلندی فیکٹری کا جواب لینا ہے۔ ہمیں عمران اسماعیل اور علی زیدی کو لگام دینا آتا ہے، باکردار مصطفیٰ کمال پر آواز کسی تو پی ایس پی تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گھروں سے نکلنا محال کردے گی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر، پولیس کا مخبر اور حادثاتی طور پر ایم پی اے بننے والا حلیم عادل شیخ اوقات میں رہے اور اپنی قد سے بڑی باتیں نا کرئے، پیپلز پارٹی نے حلیم عادل کو اسکی اوقات دلا دی تھی جب اس نے پولنگ بوتھ پر مسلح افراد کے ساتھ حملہ کیا

تو اس کی پوری تنظیم اور بشمول وزیر اعظم بھی پیپلز پارٹی کے سامنے کچھ نہیں کرسکے تھے، ہمیں مت چھیڑو ہم کھڑے ہوئے تو مسئلہ ہوجائے گا، ہمارے سربراہ مصطفی کمال کی تربیت ایسی نہیں ہے ورنہ تمہیں جواب دینا بہت اچھے سے آتا ہے،کراچی کی طرف میلی آنکھ سے کسی نے دیکھا تو برا حال کرینگے کئی سالوں سے الیکشن لڑا پی ٹی آئی نے کبھی ایک کیمپ تک نہیں لگا سکے ہیں ،کراچی کو حرام کا وارث مت سمجھا جائے ہم وارث ہیں کراچی کے، کراچی کو مصطفی کمال نے بازیاب کروایا ہے

، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے کارکنان چھپتے پھرتے تھے، مصطفی کمال کے آنے کے بعد خوف کی فضاء�  ختم ہوئی ہیں ، تحریک انصاف نے پیسے دے کر سوشل میڈیا پر افراد بٹھائے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ  پی ایس پی کے آفس پر فائرنگ کی اس کے باوجود ہم نے کسی کا ایک پھتر نہیں مارا یہ ہماری تربیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بعد کسی نے بھی مصطفی کمال کے خلاف بات کی تواس کا زمہ دار وہ خود ہوگا انہوں نے کہا کہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا یے ، پی ٹی آئی والے آپنا قبلہ درست کرے جو ٹائم بچا ہے اس کو عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…