گوجرانوالہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھانے کے دعوے دھرے رہ گئے، نہ وینٹی لیٹر پہنچے نہ ایمبولینس

4  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 100فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرنے کے باوجود اضافی وینٹی لیٹر مہیا نہ کئے جاسکے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں وینٹی لیٹرز 100 فیصد مریضوں سے بھرنے کے معاملے پر ہسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھانے کے دعوے بس دعوے ہی رہ گئے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک ایک بھی اضافی وینٹی لیٹر نہیں مل سکا، لاہور سے بھجوائے گئے وینٹی لیٹر یا ایمبولینس ہسپتال نہیں پہنچیں، ریسکیو 1122 سے پانچ موبائل وینٹی لیٹر

مانگے تھے۔ ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سے10 وینٹی لیٹر مانگے گئے تھے، ریسکیو اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے وینٹی لیٹرز ابھی تک نہیں پہنچے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کے بھجوائے گئے 10 خراب وینٹی لیٹرز بھی ٹھیک نہیں کروائے گئے، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 105 مریض زیر علاج ہیں، وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی سے مریضوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔واضح رہے کہ ایک روز قبل وزیر صحت یاسمین راشد نے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسز بھیجنے کی خبر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…