منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا پڑوسی ممالک سے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے ایران اور افغانستان کیلئے نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی نافذ کردی ، نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق پیدل بارڈرکراس کرنیوالوں پر ہو گا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے

پڑوسی ممالک سے کورونا کی نئی قسم کی منتقلی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایران ، افغانستان کیلئے لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی میں تبدیلی کردی۔ان سی او سی کے مطابق لینڈ بارڈرمینجمنٹ پالیسی پرنظر ثانی نئے کورونا کی منتقلی روکنے کیلئے کی ہے، نئی پالیسی کا نفاذ 4 اور 5 مئی کی شب سے ہو گا ، پالیسی 20،19 مئی کی شب تک نافذالعمل رہے گی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ نئی لینڈ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کا اطلاق پیدل بارڈرکراس کرنیوالوں پر ہو گا،ا کارگو،باہمی تجارت،افغان ٹرانزٹ ٹریڈپرنئی پالیسی کا اطلاق نہیں ہو گا ، ایران ،افغانستان بارڈرٹریمنلزہفتہ بھرکھلے رہیں گے۔ان سی او سی نے بارڈر پرہیلتھ اسٹاف، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی نفری بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بارڈرپرنفری بڑھانیکامقصدٹیسٹنگ پروٹوکولزپرعملدرآمدیقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…