گوجرانوالہ میں کورونا کی سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال

2  مئی‬‮  2021

لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچا ؤ کیلئے موثر ہے،لاہور انتظامیہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے میں مبارکباد کی مستحق ہے، شہر کے30 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے اور مثبت کیسز کی شرح میں کمی آئی ہے، لاہور میں ہمارا لاک

ڈاؤن سب سے موثررہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کی وزیر ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ ابھی تک صرف ایک مریض میں برازیل اور ایک میں ساتھ افریقہ کا وائرس پایا گیا ہے، ہم نے جو ویکسین منگوائی ہیں تمام موثر ہیں، موجودہ کورونا وائرس برطانوی قسم کا ہے، چین سے آنے والی ویکسین برطانوی قسم کے وائرس سے بچا ؤکیلئے موثرہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 8 فیصدسیزائد مثبت کیسزوالے شہروں میں تمام ایس او پیزپرعمل ہوگا، افطاری کے بعد سحری تک سب کچھ بندکرنیکا بہت بڑافائدہ ہواہے، صوبے میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے، رمضان بازارسمیت مارکیٹس صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلے ہیں، ڈی ایچ کیو اسپتالوں میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں 758 اور نجی ہسپتالوں میں 391 مریض ہیں، آج 81 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں، گوجرانوالہ میں 100 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں اور آج مزید 5 وینٹی لیٹرز بھیج رہے ہیں، صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا مریضوں کو گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کیا جا رہا ہے، مریضوں کی لاہور منتقلی کے لئے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسیں روانہ کر دی گئی ہیں، ملتان اور گجرات میں 88 فیصد اور سرگودھا میں 80 فیصد مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، نجی ہسپتال بھی کورونا سے نمٹنے

کیلئے صوبائی حکومت کی مدد کررہے ہیں، نجی ہسپتالوں سے3 سو بیڈز بھی فری کورونا مریضوں کیلئے مل گئے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب ویکسین لگانے میں تمام صوبوں س آگے ہے، ہمارے پاس 21 لاکھ ڈوز آئی تھیں، 8 لاکھ 33 ہزار ویکسین موجود ہے 2 لاکھ 19 ہزار ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے، نجی اسپتالوں کے

ہیلتھ کیئر ورکرز کی بھی ویکسین کر رہے ہیں، ہر اسپتال میں ہیلتھ کیئرورکرز کے لئے ویکسین موجود ہے، مجموعی طور پر 78 ہزارلوگوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے، ہوم ویکسی نیشن پنجاب کے علاوہ کہیں نہیں ہو رہی، صحافیوں کی ویکسی نیشن کے لئے ہم کام کر رہے ہیں، 50 سال سے زائدعمر کے افراد کی بھی واک ان

ویکسینیشن شروع کردی ہے، گزشتہ ہفتے ایوریج 55 ہزار روزانہ ویکسین لگائی گئی، ویکسین کی تین کروڑ ڈوزز کا آرڈر ہوچکا ہے وہ ساتھ ساتھ ملتی رہیں گی، ہمیں اس مہینے میں بیس لاکھ مزید ویکسین مل جائے گی، این سی او سی نے ہمیں روزانہ 80 ہزار ویکسینیشن کا ہدف دیا ہے، ایکسپو سینٹر میں بیک اپ کیلئے 280 ایچ یو ڈی بیڈ فعال کر دیے ہیں، آکسیجن ڈیمانڈ کا اس وقت کوئی پرابلم نہیں، کابینہ کمیٹی نے اجازت دی ہے کہ اسپتالوں میں آکسیجن جنریٹرلگا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…