اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

10 سال سے کم عمر بچوں سے کورونا پھیلنے کا امکان کیوں کم ہوتا ہے ، طبی ماہرین کا چونکا دینے والا انکشاف

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

واشنگٹن(این این آئی)10 سال سے کم عمر بچوں میں نہ صرف کووڈ 19 کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ ان سے وائرس کے آگے پھیلنے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔طبی جریدے جرنل آف امریکن میڈیا ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 9 سال کی عمر تک کے بچوں سے وائرس کے پھیلائو کا خطرہ بہت کم ہوتا ہے۔

تاہم 10 سے 19 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں میں تعلیمی اداروں میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ گھر میں رہنے والوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق میں اسرائیل کے اسکولوں کا جائزہ لیا گیا جہاں وبا کے باوجود ستمبر 2020 میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے تھے، تام اکتوبر میں کیسز زیادہ ہونے پر ایک ماہ کے لیے بند کردیئے گئے تھے۔تحقیق میں اگست کے آخری ہفتے سے دسمبر تک بیماری کی شرح کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور اس کا موازنہ لاک ڈائون کے دوران کیسز کی شرح سے کیا گیا۔‎ محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ اسکولوں میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح کیا ہے اور اس مقصد کے لیے 0 سے 9 سال اور 10 سے 19 کے 2 گروپس پر توجہ مرکوز کی گئی۔انہوں نے 9 سال کی عمر کے 47 ہزار سے زیادہ جبکہ 10 سے 19 سال کی عمر کے ایک لاکھ ایک ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔محققین نے دریافت کیا کہ 9 سال کی عمر کے تک کے بچوں میں بیماری کی شرح اسکول میں حاضری کے دوران کیسز کی شرح بہت کم تھی۔انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کے تجزیے سے عندیہ ملتا ہے کہ اس عمر کے بچوں میں نہ صرف کووڈ کیسز کی شرح بہت کم تھی بلکہ ان سے وائرس کے پھیلا ئوکا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔اس کے مقابلے میں دریافت کیا گیا کہ 10 سے 20 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں سے وائرس کے آگے پھیلا کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق اس عمر کے گروپ کے حوالے سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے اور ویکسینیشن کی جانی چاہیے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ بظاہر 9 سال کی عمر تک کے بچوں کو فیس ماسک اور سماجی دوری کی ضرورت نہیں تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ 10 سے 19 سال کی عمر کے گروپ سے وائرس کے پھیلا کا امکان زیادہ ہوتا ہے تو ان سے تعلیمی اداروں میں بیماری پھیلنے کا امکان کچھ زیادہ ہوسکتا ہے۔‎



کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…