ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگرآپ بھی جسم کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں ،تو یہ کھانے ہمیشہ کیلئے ترک کر دیں

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج کل عمر بڑھنے کے ساتھ ہمارا جسمانی میٹا بولزم سست پڑنے لگتا ہے۔ میٹا بولزم سست پڑھنے سے توانائی کا استعمال بھی سست پڑجاتا ہے اور یوں جسم میں چربی جمع ہونے لگتی ہے، جس سے نجات پانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ایسی صورت میں ہمیں ا پنی کھانے پینے کی عادات میں کچھ تبدیلی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آسٹریلوی ماہر غذائیات سٹیفن لوئی نے

اس سلسلے میں ایک انتہائی مفید مشورہ دیا ہے، جس پر عمل کرکے کسی بھی عمر میں باآسانی وزن کم کرنا ممکن ہے۔ سٹیفن لوئی کہتے ہیں کہ اگر آپ دو کھانوں کے درمیان کم از کم وقفہ پانچ گھنٹے رکھیں تو قدرتی طور پر آپ کا جسم فاضل چربی کو پگھلانا شروع کردیتا ہے۔ دوکھانوں کے درمیان اس سے کم وقفہ ہونے کی صورت میں اضافی چربی جسم میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ا گر آپ کھانوں کے درمیان پھل، چاکلیٹ، بسکٹ اور نمکو وغیرہ جیسی ہلکی پھلکی چیزیں کھاتے ہیں تو آپ کا جسم ان میں موجود توانائی کو استعمال کرتا ہے اور جسم میں جمع ہونے والی چربی کو نہیں پگھلاتا، لہٰذا وزن کم کرنے کےلئے دو کھانوں کے درمیان کم از کم پانچ گھنٹے کے لئے کچھ بھی نہیں کھانا چاہئیے۔ مزید اچھے نتائج کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ صبح کے وقت ورزش کریں اور یہ ورزش ناشتے سے پہلے کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کا میٹابولزم تیز ہوگا بلکہ آپ صبح اٹھتے ہی ہشاش بشاش بھی ہوجائیں گے۔ آپ مشکل ورزشیں نہ کرنا چاہیں تو صرف آدھے گھنٹے کی واک کرکے ہی اپنا میٹابولزم تیز کرسکتے ہیں۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…