جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد کتنی ہے، 7لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہو کرگھروں کو چلے گئے

datetime 2  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 113 اموات ہوئیں جن میں سے 41 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران ملک بھر میں 4 ہزار 414 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 74 فیصد,لاہور میں 68 فیصد, بہاولپور میں 67 فیصد اور مردان میں 70 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 71 فیصد،مردان میں 69 فیصد،صوابی میں 63 فیصد اور سوات میں 60 فیصد مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 45 ہزار 275 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 14 ہزار 739, پنجاب میں 16 ہزار 846, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 913, اسلام آباد میں 3 ہزار 894, بلوچستان میں 768,گلگت بلتستان میں 384, آزاد کشمیر میں 731 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 202 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 663 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 661 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار 933 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 297, بلوچستان میں 22 ہزار 528, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 312، اسلام آباد میں 75 ہزار 892, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 19 ہزار 277، پنجاب میں 3 لاکھ 4 ہزار 889 اور سندھ میں 2 لاکھ 84 ہزار 738 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے

والوں کی تعداد 18 ہزار 70 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 658 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 8 ہزار 550 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 مریض ہسپتالوں میں اور 10 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 350 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے

جاں بحق ہوا، اسلام آباد میں کل 691 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 237 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 107 اموات،

آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 477 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 18 لاکھ 82 ہزار 141 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 6 ہزار 612 مریض زیر علاج ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…