پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

کورونا کیسز میں شدت، آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں 90فیصد اضافہ کر دیا گیا

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

پشاور(آن لائن) پشاور میں آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں نوئے فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے خود ساختہ اضافہ کے باعث کرونا کے مریضوں کو شدید ترین مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ پشاور میں ممکنہ مکمل لاک ڈائون اور مردان میں لاک ڈائون لگنے کے بعد اس کی قیمتوں میں گزشتہ روز ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے کرونا کے مریضوں کے لئے ملک میں آکسیجن کم پڑنے لگی ہیں پشاور میں پانچ لیٹر ، دس لیٹر، پندرہ لیٹر، بیس لیٹر کے آکسیجن سلنڈر قیمت میں 90فیصد تک اضافہ کردیا ہے تاہم آکسیجن کی سپلائی میں کوئی کمی

نہیں آئی ہے وینٹی لیٹر پر مریضوں کا بوجھ بڑھنے کے باعث خیبر پختونخوا میں آکسیجن کا یومیہ استعمال چالیس ہزار سے بڑھ کر 72ہزار لیٹر تک پہنچ گیا ہے ۔ کے ٹی ایچ میں یومیہ آکسیجن کا استعمال 7ہزار لیٹر تک پہنچ گیا ہے بنوں مردان کمپلیکس ، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی ڈیمانڈ مریضوں کے حوالے سے زیادہ ہو گئی ہے صوبے بھر میں آئی سی یوز میں درجنوں مریض وینٹی لیٹرپر ہے خیبر بازار ، کراچی مارکیٹ ، یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر میڈیسن کے تاجروں نے بھی ا س میں خود ساختہ طور پر اضافہ کردیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…