جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کورونا کیسز کی بگڑتی ہوئی صورتحال، حکومت کا آکسیجن اور سلنڈرز درآمد کرنے کا فیصلہ

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک بھر میں 8 سے 16 مئی 2021ء کے دوران عوام کی نقل و حرکت روکنے کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے جس میں 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان بھی شامل ہے،این سی او سی نے ملک میں 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار سلنڈر درآمد

کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جبکہ 40-49 سالہ شہریوں کی کورونا ویکسینیشن 3 مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، 5سے 20 مئی تک مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں کورونا کی صورتحال اور اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ این سی او سی نے ملک بھر میں 8 سے 16 مئی کے دوران عوام کی نقل و حرکت روکنے کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے جس میں 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان بھی شامل ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یومِ علی کرمہ اللہ وجہہ، اعتکاف، شب قدر، جمعتہ الوداع اور نماز عید کے لیے جامع ایس او پیز یکم مئی تک جاری کیے جائیں گے۔ فورم نے 3 مئی 2021 سے 40 سے 49 سال کی عمر کے افراد کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں عالمی سطح پر وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے پیشِ نظر پاکستان آنے والی مسافر پروازوں کو 5 سے 20 مئی تک روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بعدازاں 18 مئی 2021 کو ان پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، اس ضمن میں تفصیلی ہدایات سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) جاری کرے گی۔اجلاس میں

ان باؤنڈ پرواز محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دورانِ اجلاس ملک میں آکسیجن کی پیداوار اور فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا اور 6 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن اور 5 ہزار آکسیجن سلینڈرز درآمد کرنے کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا تا کہ ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔اس کے ساتھ ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے لئے

آکسیجن کی بہترفراہمی کے لئے مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ علاوہ ازیں 20 کرائیوجینک ٹینکس درآمد کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی۔این سی او سی نے فیصلہ کیا مصری شاہ کی اسکریپ انڈسٹری کو بند کر کے آکسیجن کو ہیلتھ کیئر سیکٹر کی جانب موڑ دیا جائے گا۔اجلاس میں عید کی چھٹیوں کے دوران ‘گھروں میں رہنے اور محفوظ رہنے’ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس ضمن میں مارکیٹوں کی

بندش(استثنیٰ کے ساتھ)، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحت کے حوالے سے جامع رہنما ہدایات متعلقہ وزارتوں کو جاری کردی گئی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر مسلسل لوگوں کو گھروں میں رہنے اور محفوظ رہنے’ کے عنوان سے پیغامات چلائے اور نشر کئے جائیں۔میڈیاچینلز عید تعطیلات کے دوران خصوصی پیکجز چلائیں تاکہ لوگ گھروں میں رہیں۔عید تعطیلات کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…