پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی سائنسدانوں کی بڑی کامیابی، پہلا آئی سی یو وینٹی لیٹر تیار کر لیا گیا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (پی اے ای سی) نے قومی توقعات پر پورا اترتے ہوئے کورونا کی وبا کے تناظر میں ملکی وسائل سے تیار کردہ پہلا آئی سی یو وینٹی لیٹر لیو آئی (i-Live)کے نام سے متعارف کرا دیا ہے، ڈریپ نے اس وینٹی لیٹرکے استعمال اور تیاری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔بدھ کو پی اے ای سی کی

جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ وینٹی لیٹر پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے مقامی وسائل سے تمام تر مروجہ طبی معیارات کے مطابق تیار کیا ہے۔اس سلسلہ میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے ہسپتالوں کے ڈاکٹرزنے بھی قابل قدر رہنمائی فراہم کی۔ بہت سی سائنسی جانچ کے علاوہ یہ وینٹی لیٹر پاکستان انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر (پی آئی ٹی سی) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی)کے معیارات پر بھی پورا اترا ہے۔اس وینٹی لیٹر مشین پر جناح ہسپتال لاہور میں بھی جانچ کی گئی۔ اس جانچ میں بہت سے ماہرین جن میں طبی ماہرین، بائیو ٹیکنالوجی اور بائیو میڈیکل انجینئرز شامل تھے، نے اس کو کامیاب قرار دیا ہے۔پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے ترجمان شاہد ریاض خان نے بتایا کہ ڈریپ نے ایٹمی توانائی کمیشن کے تیار کردہ اس وینٹی لیٹرکے استعمال اور تیاری کی با قاعدہ منظوری دے دی ہے اور اس طرح یہ ملک میں تیار کردہ پہلا وینٹی لیٹر ہے جسے ڈریپ نے منظور کیا ہے۔اس موقع پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے سربراہ محمد نعیم نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈریپ کی اس فائنل منظوری کے بعد I-Live نامی اس وینٹی لیٹر کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کردی جائے گی تاکہ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں مریضوں کو جلد از جلد یہ سہولت مہیا کی جاسکے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…