اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

کرونا وباء نے پاکستان میں تباہی مچا دی ،ایک دن میں اب کی سب سے زیاد ہ 201اموات ریکارڈ ، صورتحال تشویشناک

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس آنے کے بعد پہلی بار ریکارڈ 201 افراد جان کی بازی ہارگئے ، اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی ، ایک دن میں مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد88 ہزار 207 ہوچکی ، جن میں سے 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے

۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز سامنے آگئے اور اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 810,231 ہوگئی ، اب تک سندھ میں 2 لاکھ80 ہزار 356 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے ، صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 144 ہے ، جب کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 15 ہزار 596 افراد کورونا میں مبتلاء ہوچکے ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ تعداد 74 ہزار 131 بتائی گئی ہے ، صوبہ بلوچستان میں 21 ہزار 945 میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، آزاد کشمیر میں 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 201 افراد کا انتقال ہوا ، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 530 ہوگئی ہے ، جب کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 8 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 4 ہزار 624 رہی ، صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا 3 ہزار 201 جانیں نگل گیا ، صوبہ بلوچستان میں یہ تعداد 233 بتائی گئی ہے ، وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد میں 675 جب کہ گلگت بلتستان میں 105 اور آزاد کشمیر میں 468 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…