فیصل آباد(این این آئی)گردے کے مریضوں میں اضافہ‘ہسپتالوں میں سہولیات ناکافی ‘مریض ولواحقین ہسپتالوں میں کئی کئی گھنٹے ڈائیلسز کروانے کیلئے انتظار کی سولی پر لٹکنے لگے‘فیصل آباد میں گردے کے مریضوں میں ہولناک اضافے کے باعث بڑے ہسپتالوں ڈی ایچ کیو
اور الائیڈ ہسپتال میں ڈائلسز کروانے والے مریضوں میں بے تحاشہ رش رہتا ہے مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں کئی کئی گھنٹے ہسپتالوں میں ڈائلسز کروانے کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے ہسپتال انتظامیہ رش کا بہانہ بنا کر کبھی واپس بھیج دیتی ہے اوراکثر اوقات بجلی بند ہونے اور اے سی نہ چلنے کا بہانہ بنایا جاتا ہے الائیڈ و سول ہسپتالوں میں ریگولر مریضوں کے ڈائلسز کروانے کیلئے بھی انتظار کی کوفت برداشت کرنا پڑتی ہے ہسپتالوں کی انتظامیہ انہیں مختلف بہانوں سے تنگ کرتی ہے بعض اوقات انہیں مجبوراً ڈائلسز کروانے کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ڈی ایچ کیو اور الائیڈ ہسپتال میں گردے کے مریضوں کیلئے نئی مشینری دی جائے اور بیڈز کی تعداد میں مریضوں کی مناسبت سے اضافہ کیا جائے۔