ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے آکسیجن کی مقامی پیدوار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت نے کورونا وبا ء کے پیش نظر آکسیجن کی مقامی پیدوار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آکسیجن کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کیلئے ہنگامی حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔ذرائع کے مطابق آکسیجن کی اضافی پیداوار اور ملک گیرترسیل ہنگامی پلان میں شامل ہے جبکہ ضیاع روکنے کیلئے آکسیجن استعمال کی گائیڈلائنز کے اجرا ء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی مقامی پیداوار میں 30 میٹرک ٹن یومیہ اضافہ کیا جائے گا ، آکسیجن پیداوار بڑھانے کے لئے مینوفیکچررز سے مزید آکسیجن پلانٹس چلانے کی اپیل کی جائے گی ۔انڈسٹری سے آکسیجن کی ہیلتھ سیکٹر کو منتقلی کا ہنگامی پلان بھی تیار کیا گیا ہے، ہنگامی حالت میں صنعتی شعبے کی بیشترآکسیجن ہیلتھ سیکٹر کو ملے گی، کم ضروری صنعتوں سے آکسیجن ہیلتھ سیکٹرکومنتقل کیاجائے گا۔ملکی پیداوار کا 80 فیصدآکسیجن ہیلتھ سیکٹر اور 20 فیصد صنعت کو مل رہا ہے، کوروناکی تیسری لہرمیں آکسیجن کے استعمال میں60فیصداضافہ ہوا ہے۔آکسیجن کاغیرضروری استعمال روکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کافیصلہ کیا گیا ہے۔ صنعت،ہیلتھ سسٹم کی آکسیجن کی طلب اور رسد کا سینٹرل ریکارڈ تیار ہو گا، صنعتکاروں کی مشاورت سے آکسیجن بچت پلان تیارکی یجائیں گے، صنعتی شعبے میں غیرضروری استعمال روک کرآکسیجن بچت ممکن ہے۔ہسپتالوں میں آکسیجن کے استعمال کا بچت پلان کی تیاری کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہسپتالوں میں طے شدہ سرجریز کے التواء سے آکسیجن کی بچت ہوگی، آپریشن تھیٹرز کو آکسیجن سپلائی کمی سے ہسپتالوں پربوجھ کم ہوگا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…