اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوگر کا سب سے بہترین علاج ، سیب کا سرکہ اس طرح استعمال کریں ؟ ڈاکٹروں کی بڑی بڑی فیسوں سےنجات پائیں

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکہ عام طور پر کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن حالیہ میڈیکل ریسرچ نے اسکو ذیابیطس وکینسر سمیت کئی امراض کے لئے کارگر دوا بھی ثابت کردیا ہے۔ ڈایا بیٹک جنرل کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ان کی تحقیق میں ثابت ہوا ہے۔کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریض اگر روزانہ رات سونے پہلے ایک سے دو چمچ سیب کا

سرکہ استعمال کریں تو ان کے خون میں شوگر کی مقدار متوازن ہوجاتی ہے۔اُدھر ہوزونگ ایگری کلچرل یونیورسٹی چین نے بھی سرکہ پر اپنی تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ پھلوں کا سرکہ انتہائی مہلک امراض سے بچانے میں معاون ہوتا ہے ۔تحقیقی مطالعہ کے مطابق سیب کا سرکہ کینسر، انفیکشن، بیکٹریا کے خلاف لڑنے سمیت جسمانی وزن میں کمی اور میٹابولزم میں بہتری لانے کے لیے فائدہ مند ہے۔ تحقیق میں بتایا گیاہے کہ سرکے کا ترش ذائقہ جسم کو بلڈ گلوکوز لیول کنٹرول کرنے میں مدد دیتاہے، اس سے میٹابولک اور جسمانی وزن میں کمی میں مدد ملتی ہے جبکہ دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق سرکے میں استعمال ہونے والے اجزاءکچھ اقسام کے کینسر کے خلیات کو پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ سرکہ بیکٹریا کش، اینٹی انفیکشن، اینٹی آکسائیڈنٹس اور صحت کے لیے دیگر فائدہ مند خوبیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سیب کا سرکہ کھانے کے بعد چند قطرے روزانہ استعمال کرنے سے لبلبہ کی کارکردگی پر بہتر اثر ہوتا ہے۔اے پی جان انسٹیٹیوٹ فار کینسر ریسرچ سیب کے سرکہ کو کینسر کے مریضوں کے لئے مفید قرار دے چکا ہے ۔ ان کے مطالعہ کے مطابق سرکہ کا استعمال کرنے سے بلڈ پریشر بھی نارمل ہوجاتا ہے کیونکہ سرکہ کے اجزا شریانوں کو کھولنے میں مدد گار ہوتے ہیں تاہم اس پر مزید ریسرچ کی جارہی ہے۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکہ اچھی غذا ہے لیکن یہ خالص اور معیاری ہونا چاہئے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…