جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

حاملہ خواتین کے لیے آیوڈین کی کمی کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(این این آئی)حمل کے دوران خواتین میں آیوڈین کی کمی بچوں کی دماغی نشوونما پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ساتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں سبزیاں،نباتاتی غذائوں اور سبزیوں و گوشت کھانے والی خواتین کے 2 مختلف گروپس میں آیوڈین کی سطح کا موازنہ کیا گیا۔پیشاب کے

نمونوں میں دریافت کیا گیا کہ سبزیاں کھانے والی خواتین میں آیوڈین کی مقدار 44 یو جی ایل جبکہ گوشت کھانے والی خواتین میں 64 یو جی ایل تھی ۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ دونوں گروپس میں شامل ایسی خواتین جو آیوڈین ملے نمک کی بجائے پکوانوں میں گلابی نمک کا استعمال کرتی تھیں ان میں اس جز کی کمی زیادہ تھی۔2017 میں ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا تھا کہ دنیا بھر میں لگ بھگ 2 افراد آیوڈین کی کمی کا شکاار ہیں جس کے نتیجے میں 5 کروڑ کو مختلف مضر اثرات کا سامنا ہوتا ہے۔اس نئی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ آیوڈین کی معمولی سے معتدل کمی سے زبان دانی، یادداشت اور دماغ کی پراسیس کرنے کی رفتار وغیرہ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حمل کے دوران خواتین کو آیوڈین کے استعمال کو بڑھانا چاہیے اور 150 ایم سی جی سلیمنٹ حمل سے قبل اور حمل کے دوران استعمال کرنے چاہیے، بدقسمتی سے بیشتر خواتین آیوڈین سپلیمنٹس استعمال نہیں کرتیں۔غذا میں یہ جز آیوڈین ملے نمک، انڈوں، دودھ سے بنی غذاں اور فورٹیفائیڈ بریڈ میں پایا جاتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس وقت دیا بھر میں آڈیوین ملے نمک کی جگہ گلابی نمک کو ترجیح دی جارہی ہے جو ممکنہ طور پر مسائل کا باعث ہے جس میں آیوڈین کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔محققین نے مشورہ دیا کہ آیوڈین ملے نمک کے ساتھ آیوڈین ملے دودھ کے استعمال بڑھانا چاہیے جبکہ اس حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مہم لائی جانی چاہیے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…