جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا ویکسین تیار کرنیوالی امریکی کمپنی فائیز ر کا ویکسین کے بدلے غریب ملکوں سے غیر ملکی اثاثہ جات اور فوجی اڈے گروی رکھنے کے مطالبے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنیوالی امریکی کمپنی فائیزر کی جانب سے ویکسین کی فراہمی کے بدلے غریب ملکوں سے ضمانت کے طورپر اپنے غیر ملکی اثاثہ جات اور فوجی اڈے گروی رکھنے کیمطالبے کا انکشاف ہوا جبکہ کمپنی اپنی غلطی و لاپرواہی کی صورت میں ہونے والے نقصان کی تلافی کیلئے استثنیٰ

مانگنے کے ساتھ ساتھ قانون سازی میں بھی مداخلت کررہی ہے ۔www.wionews.comویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی فائیزر کورونا ویکسین فراہم کرنے کے لئے ملکوں کو بلیک میل کررہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق کمپنی نے لاطینی امریکہ اور کریبیئن میں 9ملکوں کے ساتھ ویکسین کی فراہمی کے معاہدے کررکھے ہیں ان میں چلی ، کولمبیا کوسٹاریکا ،ڈومنیکین ریپبلک ، ایکواڈور ،میکسیکو پیرو اوریوروگوئے شامل ہیں جبکہ 100سے زائد ممالک اورکمپنیوں کیساتھ مذاکرات کررہی ہے ۔اس فہرست میں ارجنٹائن اور برازیل دو ایسے ملک ہیں جو شامل نہیں ہیں دونوں ممالک نے فائیزر کے ساتھ معاہدے نہیں کررکھے لیکن ان کی بیان کرنے کے لئے کہانی موجود ہے ۔رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن اور فائیزر کے درمیان مذاکرات کا آغاز جون2020ء میں ہوا جولائی میں صدر البرٹو فرنینڈز ارجنٹائن میں فائیزر کے سی ای او کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔فائیزرسے کہا گیا کہ مستقبل میں کسی قسم کے نقصان کی صورت میں قانون چارہ جوئی پر معاوضے کی ادائیگی کرے گی جس کا مطلب تھا کہ ارجنٹائن میں اگر کوئی شخص کمپنی کیخلاف کیس دائر کرتا ہے تو اس کے جیتنے کی صورت میں تلافی کون کرے گا ؟یہ ارجنٹائن حکومت کو کرنا پڑے گا ۔ارجنٹائن نے اس سے قبل ایسا نہیں کیا تھا لیکن اسے انتہائی

ضروری ویکسین کی فراہمی کے لئے ایسا کرنا پڑا کیونکہ مشکل وقتوں میں مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں ، اکتوبر 2020 میں ارجنٹائن کی پارلیمنٹ نے قانون منظور کیا لیکن فائیزر اس کے اثاثہ جات منجمند کرنے سے متعلق ناخوش تھی کیونکہ فائیزر کو کم ازکم لاپرواہی کی صورت میں اپنی غلطی کیلئے ادائیگی کرنا پڑ رہی تھی لیکن

فائیزر نے اسے بھی مسترد کردیا اورارجنٹائن نے اس سے کہا کہ لاپرواہی زمرے میں صرف ویکسین کی تقسیم کو شامل کرے لیکن فائیزر اس سے بھی ناخوش تھی اس نے قانون میںترمیم کا مطالبہ کیا جس پر ارجنٹائن کو ہتھیار ڈالنا پڑے اس کے بعد فائیزر نے ارجنٹائن سے کہا کہ وہ بین الاقوامی ضمانت دے جس کا مطلب تھا کہ مستقبل میں

خطرے کے کیسز کی صورت میں کمپنی کو ادائیگی کرے گی ۔ارجنٹائن نے اس پر اتفاق کیا دسمبر 2020 میں فائیزر کے مطالبات سامنے آگئے وہ خودمختار اثاثہ جات کو نقصان کی صورت میں ادائیگی کیلئے شامل کرناچاہتی تھی جس کے مطابق ارجنٹائن سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے بنک زرمبادلہ ،فوجی اڈے اور سفارت خانوں کی

عمارتیں شامل کرنیکا مطالبہ کیا گیا ،فائیزر نے ارجنٹائن سے اپنی خود مختاری کو دائو پر لگانے کا مطالبہ کیا اور ایسا صرف ویکسین کے حصول کے لئے کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق امریکہ میں پبلک ریڈیننس اینڈ ایمرجنسی ایکٹ میں فائیزر اور موڈینا جیسی کمپنیوں کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے لیکن اس کا اطلاق لاپرواہی پر نہیں ہوتا ،رپورٹ

کے مطابق برازیل وائرس سے متاثر ہونیوالا تیسرا بڑا ملک تھا ۔فائیزر نے ایک قدم بڑھ کر برازیل سے گارنٹی فنڈ کا مطالبہ کیا جس میں غیر ملکی بنک اکائونٹس میں پیسے جمع کرانا تھا ۔23جنوری2021کی برازیل کووزارت صحت نے بیان جاری کیا کہ جس میں فائیزر کے ساتھ معاہدے سے پہلے کی شقیں جاری کیں جس کے مطابق

برازیل نے اپنے غیر ملکی اثاثہ جات کی خودمختاری پر سمجھوتہ کیا معاہدے کے تحت ملکی قوانین فائیزرکمپنی پر لاگو نہیں ہوں گے ، ویکسین کی فراہمی اور تاخیر کی ذمہ داری برازیل لے گا ۔اس کے لئے فائیزر کسی قسم کا جرمانہ نہیں کیا جائے گا ، کسی قسم کے سائیڈ ایفکٹس کی صورت میں فائیزر کمپنی کوقانونی چارہ جوئی سے

استثنیٰ حاصل ہوگا ۔برازیل کی حکومت نے فائیزر کے ساتھ اس معاہدے سے انکار کیا اور یہ معاہدہ ناکام رہا ، یہ رپورٹ بیورو آف انویسٹی گیٹیو جرنلسٹ کی ہے ۔کمپنی رواں سال دو ارب خوراکیں فراہم کرے گی جو کہ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر دی جائینگی ۔اس طرح کمپنی غریب ملکوں کو ویکسین کے نام پر بلیک میل کررہی ہے ۔فائیزر کمپنی کو رواں سال ویکسین سے پندرہ بلین ڈالر ہونے کی توقع ہے وہ ایک سو سے زائد ممالک اور کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…