حالات بہت تیزی سے خراب ہو رہے ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے ملک میں مکمل لاک ڈائون کا مطالبہ کر دیا

26  اپریل‬‮  2021

پشاور(مانیٹرنگ +آن لائن)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک میں ایک بار پھر مکمل لاک ڈائون کا مطالبہ کر دیا ہے، پی ایم سی کا کہنا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے اور کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے،حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں، آنے والے دنوں میں مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کچھ

عرصے کے لئے تمام ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا جائے، عوام کو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے روکا جائے، پی ایم سی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہمیں بھی بھارت کی جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری اور پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو دوائوں کے جیزک لکھنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری ہونے کے بعد چاروں صوبوں کے محکمہ صحت ، ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ، محکمہ داخلہ کو آگاہ کیا ہے جس کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور پرائیویٹ پریکٹس کرنے والے ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ ڈاکٹر نسخہ لکھتے وقت دوا کے نام کے بجائے فارمولہ لکھا جائے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے انتظامیہ کو بھی اس ضمن میں آگاہ کیاگیاہے کہ وہ اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو اس سلسلے میں آگاہ کیا جائے ۔ اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام دوائوں کا صرف جیزک کا نام لکھا جائے ۔ اور اگر ڈاکٹروں نے ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا اور چھاپہ مار ٹیموں کی جانب سے کسی ڈاکٹر کا نسخہ اس طرح پکڑا گیا تو اس کیخلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی تاہم پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے اس پر تحفظات کرتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ جیز ک میڈیسن کی پالیسی 1976میں ناکامی سے دوچار ہو چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…