اسلام آباد(اے پی پی)24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4825 کیس ،70 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کی گئیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 70افراد کووڈ۔ 19کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے ، زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جس کے بعد پنجاب کا نمبر ہے۔ کورونا وباءسے
جاں بحق ہونیوالے70افراد میں سے 24افراد وینٹی لیٹرز پر تھے ۔ 24 گھنٹوں کے دوران 4825افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔ این سی اوسی نے ملک بھر میں وینٹی لیٹرز کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے چار بڑے شہروں گوجرانوالہ میں 81فیصد ، لاہور 70فیصد ،مردان 65فیصد جبکہ ملتان میں 62فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں ۔ گوجرانوالہ میں 85فیصد ،پشاور 79فیصد ،صوابی 75فیصد اور سوات میں 68فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں ۔ 26اپریل تک ملک بھر میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 89ہزار 219ہے ۔ این سی اوسی کے مطابق 25اپریل کو 50ہزار 161کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ سندھ میں 16ہزار 983، پنجاب میں 19ہزار 445، خیبر پختونخوا میں 7ہزار 709،اسلام آباد میں 3725،بلوچستان میں 1036،گلگت بلتستان میں 333جبکہ آزاد جموں کشمیر میں 975افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ اب تک پاکستان میں 6لاکھ 94ہزار 46افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں ۔ اس وقت بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر میں کوئی مریض وینٹی لیٹرز پر نہیں ۔ملک بھر میں 570وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں ۔ ملک بھر میں اب تک 8لاکھ 452افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں آزاد جموں کشمیر میں 16591، بلوچستان 21743، گلگت بلتستان 5258،اسلام آباد 73450، خیبر پختونخوا 1لاکھ 14ہزار77، پنجاب میں 2لاکھ 90ہزار 788جبکہ سندھ میں 2لاکھ 78ہزار 545افراد شامل ہیں ۔ اب تک کورونا وائرس سے 17ہزار 187فراد کی اموات واقع ہوچکی ہے ۔اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے مریضوں کو درکار سہولیات والے 634ہسپتالوں میں 5810مریض زیر علاج ہیں