لاہور( آن لائن ) لاہور کے 7 بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک صرف 16 سے 24 گھنٹے کا رہ گیا۔ لاہور کے میو، سروسز، جناح، لاہور جنرل، گنگارام، پی کے ایل آئی اور شیخ زاہد اسپتال میں 24 گھنٹے تک کا آکیسجن موجود ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ
آکسیجن پلانٹ اور بیک اپ سلنڈرز کو بھی بھروایا جارہا ہے۔ایم ایس جنرل اسپتال کا کہنا ہے کہ مقررہ مقدار کم ہونے سے آکسیجن پریشر متاثر ہوتا ہے ، ہر 18 گھنٹے کے بعد آکسیجن سپلائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آکسیجن کا استعمال معمول سے 5 گناہ زیادہ ہے۔سروسز اسپتال میں 16 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے جبکہ جنرل اسپتال میں 30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے۔ میو اسپتال میں 19 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے اور جناح اسپتال میں 17 گھنٹے کا آکسیجن بیک اپ موجود ہے۔ گنگارام اسپتال میں 30 گھنٹے کا بیک اپ موجود ہے جبکہ شیخ زاہد اسپتال میں 50 گھنٹے کی آکسیجن سپلائی کا بیک اپ موجود ہے#/s#