ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں ہر ایک منٹ میں کورونا کے 243 نئے کیسز سامنے آنے لگے، آکسیجن کی شدید قلت کے باعث ڈاکٹرز اور طبی عملہ بے بس

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن ) بھارت میں کورونا کی نئی ہلاکت خیز لہر کو کورونا سونامی کہا جا رہا ہے جس میں ہر ایک منٹ میں 243 نئے کیسز اور ہر چار منٹ میں ایک موت واقع ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس نے صحت کے نظام کو مفلوج کردیا ہے، آکسیجن کی شدید قلت کے باعث ڈاکٹرز اور طبی عملہ خود کو بے بس

محسوس کر رہا ہے جب کہ ماہرین نے اس لہر کو کورونا سونامی سے تعبیر کیا ہے۔ اسپتال موت، بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بن گئے ہیں، باہر فٹ پاتھوں پر بھی ادھ موئی سانس لیے مریض بستر کی امید میں دم توڑ رہے ہیں۔ مریضوں کی تڑپ اور لواحقین کی مدد کی دہائیوں سے فضا سوگوار ہے۔ اس انسانی المیے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ مسلسل چوتھے روز بھی کورونا کے نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ صرف ایک منٹ میں 243 کورونا کے نئے مریض اور ہر 4 منٹ میں ایک مریض کی موت واقع ہو رہی ہے۔ شمشان گھاٹ اور قبرستان میں بھی اپنے پیاروں کی آخری رسومات کے لیے لواحقین قطاروں میں لگے ہیں۔ عالمی برادری نے اس مشکل گھڑی میں بھارت کی ہر ممکن امداد کی پیشکش کی ہے، سعودی عرب اور سنگاپور کی جانب سے آکسیجن گیس بھیجی جارہی ہے جب کہ پاکستان نے بھی پڑوسی ملک کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بھارت میں کورونا کی نئی ہلاکت خیز لہر کو کورونا سونامی کہا جا رہا ہے جس میں ہر ایک منٹ میں 243 نئے کیسز اور ہر چار منٹ میں ایک موت واقع ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس نے صحت کے نظام کو مفلوج کردیا ہے، آکسیجن کی شدید قلت کے باعث ڈاکٹرز اور طبی عملہ خود کو بے بس محسوس کر رہا ہے

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…