واشنگٹن(این این آئی)ملیریا کے علاج میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے اور نئی زیر تجربہ ویکسین ملیریا کے خلاف 77 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے بتایاکہ نئی ملیریا ویکسین کے عوامی صحت پر بڑے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں
جبکہ متعدد ویکسین تجربات کے بعد پہلی ویکسین ہے جو مقررہ اہداف پر پورا اتر رہی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ نئی زیر تجربہ ویکسین ملیریا کے خلاف 77 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔خیال رہے کہ ملیریا سے سالانہ 4 لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں جن میں اکثریت صحارا افریقی علاقوں میں بچوں کی ہے۔