جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

کورونا کا خطرہ، عمران خان نریندر مودی کے نقش قدم پر نہ چلیں، ماہرین کا انتباہ

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ، عمران خان نریندر مودی کے نقش قدم پر نہ چلیں۔ ماہرین کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اگر نریندر مودی کی طرح کورونا کی پہلی لہر پر فتح کے شادیانے ہی بجاتے رہے تو بھارت کی طرح پاکستان میں بھی صورتحال خوفناک و دل خراش ہو سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق

بھارت نے رواں سال فروری مارچ میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کا نادر موقع گنوایا، بھارتی وزیر اعظم نے فخر سے دنیا کو بتایا کہ بھارت کورونا کو شکست دے چکا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ میں کورونا کو شکست پر قرارداد بھی منظور کی گئی، اسی خوش فہمی میں دوسری کورونا لہر کے دوران بھارت میں سیاسی جلسوں اور کمبھ میلے کی کھلی آزادی رہی۔کچھ اسی طرح پاکستان میں بھی ہوا، گزشتہ برس نومبر، دسمبر میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران باتیں زیادہ اور عمل کم ہوا، بازاروں، بس اڈوں، ریستورانوں، منڈیوں اور مارکیٹوں معمولات نام نہاد احتیاطی تدابیر کے ساتھ جاری رہے۔پہلی لہر پر فتح اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے شادیانے بجائے گئے، پھر دوسری اور پھر تیسری نے پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا۔کورونا وائرس کی دوسری اور تیسری لہر کے دوران پہلی لہر جیسا لاک ڈاؤن اور احتیاطی اقدامات کہیں بھی دیکھنے کو نہ ملے۔جون 2020 میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد تقریباً سات ہزار تک پہنچ گئی، وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں دوسری بار لاک ڈاؤن کو خارج از امکان قرار دیا۔دوسری لہر کے دوران گزشتہ سال 24 دسمبر کو ملک میں سب سے زیادہ اموات ایک سو گیارہ ہوئیں، ملک میں کورونا کی تیسری لہر یو کے سٹرین سب سے مہلک ثابت ہوئی۔اسلام آباد اور دیگر شہروں میں آکسیجن کی کمی مریضوں اور لواحقین کے لیے کسی آفت ناگہانی سے کم نہیں، ماہرین کا کہنا ہے پاکستان کو بھارت جیسے جان لیوا خطرے سے نمٹنے کے لیے فوری پیشگی اقدامات کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…