بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اگر حکومت نے ایک سال پہلے ایس او پیز پر توجہ نہ دی ہوتی تو آج پاکستان میں بھارت جیسی صورت حال ہوتی،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر ملک بھر میں کرونا کی شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی تو صورت حال خراب ہوجائے گی اور مجبورا مکمل لاک ڈائون نافذ کیا جائے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اگر حکومت نے ایک سال پہلے ایس او پیز پر توجہ نہ دی ہوتی

تو آج پاکستان میں بھارت جیسی صورت حال ہوتی، ایک سال پہلے جدوجہد شروع کی اسی وجہ سے آج حالات قابو میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت کی سہولت کے لیے اقدامات بروئے کار لارہے ہیں،ہم نے وبا کے ابتدائی دنوں میں مقامی سطح پر چیزیں بنانا شروع کردی تھیں، ہماری اپنی آکسیجن بنانے کی سہولت 90 فیصد تھی جسے بڑھا کر اب 100فیصدکردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں کرونا کا پھیلائو ساڑھے گیارہ فیصد ہے، اگر یہ شرح 15 فیصد تک بڑھ گئی تو بہت زیادہ نقصان ہوگا اور حکومت مجبورا لاک ڈائون کی طرف جائے گی، مکمل لاک ڈائون کردیا تو ہماری امپورٹ ایکسپورٹ متاثر ہوں گی۔فواد چوہدری نے کہاکہ مکمل لاک ڈائون کیا تو فوڈ سپلائی(غذائی رسد)بھی بری طرح سے متاثر ہوگی، جس کی وجہ سے قبائلی اور شمالی علاقوں میں صورت حال خراب ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکمتِ عملی ہے کہ لاک ڈائون سے پہلے طلب پوری کرلیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے انسانیت سے متعلق بھارتی عوام کیلئے ٹوئٹ کی، ہماری لڑائی بھارتی عوام سے نہیں ایک خاص انتہا پسندطبقے سے ہے، جو کشمیر اور اقلیتوں پر مظالم ڈھا رہا ہے، وزیراعظم نے انسانیت کے ناطے ٹویٹ کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…