کراچی(آن لائن)کروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب آکسیجن کا استعمال بڑھنے سے آکسیجن سلنڈر کی قیمت میں تیزی آگئی ہے لیکن دوسری جانب آکسیجن ڈیلرزکا کہنا ہے کہ ایک گیس سلنڈر پر 3750 روپے کا ٹیکس ہے اورایک کنٹینر پر 15 لاکھ روپے کے محصولات سلنڈرز کی درآمد کو دشوار بنارہے ہیں ۔ آکسیجن ڈیلرز کے مطابق کرونا کی لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے آکسیجن
سلنڈرز کے اسٹاک کو بڑھانا ضروری ہے ،حکومت سلنڈرز کی درآمد پر ڈیوٹی محصولات معطل کرے۔ ڈیلرزنے مزید کہا کہ سلنڈرز کی امپورٹ میں ایک ماہ لگے گا اس لئے سلنڈرز کی دستیابی ممکن بنانے کے لیے فوری فیصلہ کیا جائے، اس وقت گیس کا نہیں بلکہ سلنڈرز کی قلت کا سامنا ہے۔ڈیلرز نے بتایا کہ لاہور اسلام آباد کے علاوہ ملک بھر میں آکسیجن کی طلب معمول پر ہے ۔