جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی سکھ یاتریوں کے قریب رہنے والے پاکستانی شہریوں میں کورونا کی تشخیص کا خدشہ

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امرتسر ( آن لائن ) پاکستان میں بیساکھی میلے کے لیے 10 دن گزار کر واپس بھارت جانے والے سکھ یاتریوں کے ساتھ بھارت میں ناروا سلوک کیا جانے لگا ۔ جبکہ 200 یاتریوں کا ٹیسٹ بغیر کسی ثبوت کے ہی پازیٹو قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 800 سے زائد سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت پہنچے تو ان کا کورنا ٹیسٹ لیا

گیا۔بھارتی پنجاب کے چیف سرجن نے ان میں سے 200 سکھ یاتریوں کا ٹیسٹ پازیٹو قرار دے دیا تاہم جب رپورٹ طلب کی گئی تو سرجن نے کہا کہ یاتریوں نے رپورٹ پھاڑ دی ہے اور ریکارڈ بھی ضائع کردیا ہے۔ بھارتی سرجن کے اس مشکوک بیان پر بھارتی حکومت نے بھی اس معاملے کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے جبکہ صدر پنجاب سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی بی بی جاگیر کور نے بھی کورونا رپورٹ کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب سکھ یاتریوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبروں کو پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ نے مضحکہ خیزقراردے دیا ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرعامراحمد نے اس حوالے سے کہا کہ سرحد پار کرتے ہی سکھ یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا سمجھ سے بالاترہے، تاہم دوسری طرف دس دن تک بھارتی سکھ یاتریوں کی خدمت کرنے والے متروکہ وقف کے افسروں ،ملازمین اورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے رہنمائوں کے کوروناٹیسٹ کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔سکھ یاتریوں سے براہ راست رابطہ رکھنے والے تقریباً تین سو افراد کو آئسولیٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں، بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹرعامراحمد نے کہا کہ پاکستان آتے وقت تمام سکھ یاتریوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے

اور ان کے ہمراہ میڈیکل ٹیمیں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد لوگوں کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بات ٹھیک نظر نہیں آتی ، اگر اتنے لوگوں کو کورونا تھا تو کسی نہ کسی مرحلے پر معلوم ہوجاتا ، واپسی کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…