اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

خون صاف اور جسم سے سارے زہریلے مادے ختم ،اپنے کچن میں رکھی یہ ایک چیز استعمال کریں

datetime 24  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اجوائن کے نہار منہ کھانے سے بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن سے اکثر افراد نا واقف نظر آ تے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق اجوائن غذائیت سے بھر پور جز ہے، اس میں ڈائیٹری فائبر اور اینٹی سیپٹک اور اینٹی انفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کے سبب اس کے استعمال سے خون سے مضر صحت مادوں

کا صفایا ممکن ہوتا ہے جس کے نتیجے میں مجموعی صحت سمیت خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوتا ہے،نہار منہ اجوائن کا استعمال واضح طور پرموٹاپے میں کمی لاتا ہے۔ اجوائن دوا کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے، اس کے استعمال سے معدے سے متعلق شکایات دور ہوتی ہیں، سردی، نزلہ ، زکام اور بخار میں کمی آتی ہے، اجوائن کا قہوہ بنا کر اگر دن میں دو بار پی لیا جائے تو بخار جلد ٹوٹ جاتا ہے، سانس میں تکلیف کی شکایت دور ہوتی ہے جبکہ اس کے باقاعدگی سے استعمال سے جسم میں چربی جمنے کا عمل رُک جاتا ہے اور غذا کے ساتھ لیا گیا اضافی کولیسٹرول ہضم ہونے کے بعد جمنے کے بجائے جسم سے خارج ہو جاتا ہے۔اجوائن کے استعمال سےحاصل ہونے والے بے شمار فوائد سے کیسے مستفید ہوا جائے؟ اجوائن کو وزن میں کمی کے لیے استعمال کرنے والے افراد اسے روزانہ نہار منہ پھانک سکتے ہیں، اجوائن آدھا سے ایک چمچ لیں اور اسے پھانک کر پانی پی لیں۔ ایک لیٹر پانی کو ابالیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ

اجوائن ڈال لیں اور پھر 3 سے 4 منٹ تک ابالیں، پانی کی رنگت بدلنے پر چولہا بند کردیں اور پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں، پانی کو چھان لیں اور پھر بوتل میں بھرکر دن بھر پیتے رہیں۔ اجوائن کا پانی نہ صرف نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے بلکہ میٹابولزم کی رفتار بھی بڑھاتا ہے، میٹابولزم کی

رفتار جتنی زیادہ ہوگی، اتنی ہی کیلوریز زیادہ جلیں گی، اس کے نتیجے میں چربی بہت تیز رفتاری سے گھلنا شروع ہوجائے گی۔ اجوائن کا استعمال وٹامن سی سے بھر پور پھل لیموں کےساتھ بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیموں جسمانی اعضاء اور خون کی صفائی میں مدد دیتا ہے، اجوائن جسمانی

وزن میں کمی کے ساتھ توند کی چربی گھلانے کے لیے جادوئی تاثیر رکھتی ہے۔ اجوائن اور لیموں پانی بنانے کا طریقہ: اجوائن کے کٹے ہوئے پتے لیں، اگرا جوائن کے پتے نہ ملیں تو اجوائن کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، اب ایک لیموں کو نچوڑ کر رس نکال لیں، ان دونوں کو بلینڈر

میں ڈالیں اور ایک کپ پانی کا اضافہ کرکے بلینڈ کرلیں۔ اس مشروب کو خالی پیٹ ( کھانا ہضم ہو جانے کے بعد) یا صبح نہار منہ پئیں، اس عمل سے چند ہفتوں میں توند کی چربی نمایاں حد تک گھل جائے گی۔ اجوائن کے استعمال کے مزید فوائد: اجوائن کے دانے پیس لیں اور پانی میں ملا کر ذرا

سا نمک ڈالیں اور پی لیں، اس سے معدے اور جگر کیصفائی ممکن ہوتی ہے، دائمی قبض کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اجوائن کا قہوہ معدے اور جگر کی بیماریوں میں اکسیر فوائد فراہم کرتا ہے، جو افراد انگریزی دوا روزانہ کھاتے ہوں اُن کے لیے اجوائن کا قہوہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اجوائن کے قہوے سے بدہضمی اور گیس اور جگر کی کمزوری ختم ہوجاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…