پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شوگر ختم کرنے کا نہایت آسان اور بہترین نسخہ

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عام سی نظر آنے والی سبزی خاص طور پر سلاد میں کھانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، زیادہ تر لوگ کھیرے کو گرمیوں میں کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اسے سردیوں میں کھا کر بھی بےشمار فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ کھیرا، سلاد کا لازمی جز، جو سال کے بارہ مہینے ہر موسم میں سبزی کی دکان سے باآسانی خریدا جا سکتا ہے۔

آپ کھیرا کھانے کے بے انتہا فوائد جان لیں تو کھیرے کو اپنے معمول کا حصہ بنا لیں گے۔’کھیرے سے جسم کے لیے اضافی پانی ملے گا: پانی جسم کی صفائی باہر سے بھی کرتا ہے اوراندر سے بھی۔یہ ضروری غذائی اجزا کی ترسیل پورے جسم میں کرتا ہے اور جلد اور جسم کو خشک ہونے سے بچاتا ہے۔ کھیرا 95 فیصد پانی پر مشتمل ہے اس لیے سمجھ لیں کہ آپ کھیرا بیک وقت کھاتے بھی ہیں اور پیتے بھی ہیں۔ کھیرے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں۔ ایک درمیانے سائز کے کھیرے میں 17-15 کیلوریز ہوتی ہیں۔کیلوریز بے شک کم ہیں لیکن جتنی بھی ہیں ان میں بھرپور فائبر، کاربس، پروٹین، وٹامن سی، کے اور بی، پوٹاشیم، میگنیز،آئرن، زنک رائیبو فلوین اور میگنیشیم موجود ہیں۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہےکہ اضافی پانی والی سبزیاں ہوں یا پھل ، وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ایک یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق پانی پینے سے کیلوریز جلانے میں بہت مدد ملتی ہے۔ کھیرے میں پائے جانے والے کئی وٹامن جیسے

B1،B5،B7 ذہنی تناؤ اور اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دینے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس کے پیچھے بڑی وجہ وٹامن بی کا انرجی پیدا کرنا ہے۔وٹامن بی پانی میں گھل جانے والے وٹامن ہوتے ہیں اور یہ ہاضمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ کھیرے میں وٹامن سی، بیٹا کیروٹین

اور میگنیز سمیت کئی اور طرح کے اینٹی آکسی ڈینٹس بھی ہوتے ہیں۔ یہ پولی فینولس خون میں خراب کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔ دوائیوں کی آن لائن معلومات فراہم کرنے والےامریکی ویب سائٹ ویب ایم ڈی کےمطابق کھیرے میں پائے جانے

والے پولی فینولس بالکل اسی طرح کام کرتے ہیں جیسے ذیابیطس کی دوائیں کام کرتی ہیں۔ کھیرے میں موجود پوٹاشیم دل کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔پوٹاشیم سے پٹھوں، اعصاب اور گردوں کو خون بہتر طریقے سے چھاننے میں مدد ملتی ہے اور نتیجتاً دل تک صاف خون پہنچتا ہے

اور تمام کا تمام جسم صحت مند رہتا ہے۔ کھیرے میں موجود وٹامن اے، بی،سی ،کے ،میگنیز،کاپر اور پوٹاشیم جسم میں مدافعتی نظام کو بہتر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ اور جب آپ کا جسم اور اس کا مدافعتی نظام اچھی حالت میں ہو تو اس کی جھلک آپ کے بالوں ، ناخنوں اور جلد

میں بھی نظر آتی ہے۔ مزید یہ کہ کھیرے میں سلیکا بھی بھرپور مقدار میں ہوتا جو بالوں اور ناخنوں کی نشو و نماکے لیے ضروری ہوتا ہے۔ناخن، جلد اور بال میں موجود کیراٹن کو بنانے کے لیے سلفر کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ سلفر بھی کھیرے میں موجود ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…